تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’تم بھی مجھے چھوڑ کر چلے جاؤ گے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں اریج محی الدین (بینا) کی اداکاری مداحوں کو بھا گئی۔

ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں شہروز سبزواری (اسد)، کرن حق (روحی)، سید جبران (جنید)، اریج محی الدین (بینا)، عروبا مرزا (انو)، بابر علی (ابی)، فیضان شیخ، سبحان اعوان (عمر)، ندا ممتاز، پروین اکبر ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

’میرے ہی رہنا‘ کی کہانی دو بہنوں روحی اور بینا کے گرد گھومتی ہے جس میں دکھایا گیا ہے ایک ہی گھر میں شادی ہونے کے بعد دونوں بہنوں کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ روحی کے دیور عمر، بینا سے کہتے ہیں کہ انٹرویو کے لیے شاید اسلام آباد جانا پڑے گا۔‘

بینا کہتی ہیں کہ ’آپی (روحی) بھی جارہی ہیں تم بھی چلے جاؤ گے، میں تو بور ہوجاؤں گی۔‘ عمر کہتے ہیں کہ ’زیادہ دن کے لیے نہیں جارہا دو چار دن میں واپس آجاؤں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’ٹھیک ہے، امید کرتی ہوں تمہارا انٹرویو اچھا ہوگا۔‘

عمر بینا کو پسند کرتے ہیں اور خیال میں ہی انہیں پروپوز کردیتے ہیں پھر رک جاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ شادی کا کہنے پر ایسا نہ ہو دوستی بھی ختم ہوجائے۔‘

کیا بینا کی شادی جنید ہوجائے گی اور عمر بینا سے دل کی بات نہیں کہہ سکیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’میرے ہی رہنا‘ کی اگلی قسط دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -