شوبز انڈسٹری کی معروف مصنفہ سائرہ رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔
معروف ڈرامہ رائٹر سائرہ رضا گزشتہ رات انتقال کر گئیں جس سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی۔
قریبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سائرہ رضا کو رات گئے دل کا شدید دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔
سائرہ رضا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ کی کہانی لکھی تھی جس میں فرحان سعید، ہانیہ عامر اور حرا خان نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
ان کے ڈرامے پیچیدہ جذبات اور سماجی مسائل کو خوش اسلوبی اور حساسیت کے ساتھ پیش کرنے کی صلاحیت نے انہیں اپنے ساتھیوں میں نمایاں کیا۔میرا ہمسفر ہٹ ڈرامہ تھا جو انہوں نے آخری بار لکھا تھا۔
ان کے انتقال پر شوبز اسٹارز اور مداحوں کی جانب سے تعزیت اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔