اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

ارجن کپور کی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار ارجن کپور اور راکول پریت سنگھ کی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کی ہدایت کاری کے فرائض مدثر عزیز نے انجام دیے ہیں جبکہ کامیڈی ڈرامہ فلم میں ارجن کپور، بھومی پیڈنیکر اور راکول پریت سنگھ لو ٹرائنگل میں دکھائی دیں گے۔

فلم میکرز نے کیپشن میں لکھا کہ ’اس سیزن کے سب سے بڑے پاگل پن کے لیے تیار ہوجائیں کیونکہ یہ لو ٹرائنگل نہیں بلکہ سرکل ہے۔‘

ٹریلر میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر سابق شوہر اور بیوی ہیں۔ بھومی اپنی یادداشت کھو بیٹھتی ہے اور ماضی کے واقعات کو بھول جاتی ہے۔

 اس کے بعد کہانی کا اصل سرکل شروع ہوتا ہے۔ ٹریلر میں ارجن کپور کو بھومی اور راکول کے درمیان پھنستے ہوئے دیکھا گیا۔ سابق بیوی (بھومی) اور گرل فرینڈ (راکول) کے درمیان کھٹی میٹھی فل کامیڈی دکھائی گئی ہے۔

فلم میں اسٹینڈ اپ کامیڈین ہرش گجرال، آدتیہ سیل، شکتی کپور نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔ کامیڈی ڈرامہ فلم’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ 21 فروری 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

حال ہی میں میکرز نے ریلیز کی تاریخ کے ساتھ فلم کا پہلا موشن پوسٹر ناظرین کو پیش کیا۔ اسے واشو بھگنانی، جیکی بھگنانی اور دیپشیکھا دیشمکھ نے پروڈیوس کیا ہے۔

بھومی پیڈنیکر نیٹ فلکس کی آنے والی رومانوی سیریز ’دی رائلز‘ میں کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ بھومی کے ساتھ اس سیریز میں ایشان کھٹر، زینت امان، نورا فتیحی اور ملند سومن بھی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں