بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

میری زندگی میں صرف ایک ہی ’دیشا‘ ہے، ٹائیگر شیروف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شیروف کا کہنا ہے کہ میری زندگی میں صرف ایک ہی ’دیشا‘ ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ٹائیگر شیروف ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اکشے کمار ودیگر بھی شامل ہیں جبکہ فلم 10 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اکشے کمار نے صحافی کے سوال پر ٹائیگر کو گزشتہ دنوں مشورہ دیا تھا کہ ہمیشہ ایک ہی دیشا (سمت) میں رہا کرو۔

ٹائیگر شیروف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میں اپنی زندگی میں صرف ایک بار ہی سنجیدہ رشتے میں رہا ہوں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹائیگر اور دیشا پٹانی ڈیٹنگ کررہے ہیں اور ان کے درمیان پیچ اپ ہوچکا ہے۔

تاہم اب تشہیری مہم کے دوران ٹائیگر شیروف سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ سنگل ہیں؟ آپ کی زندگی کس دیشا (سمت) میں جارہی ہے؟

اداکار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری ایک ہی ’دیشا‘ ہے زندگی میں اور وہ میرا کام ہے۔

واضح رہے کہ بڑے میاں چھوٹے میاں کی کاسٹ میں اکشے کمار، ٹائیگر شیروف، پرتھوی راج سکون مرن، سوناکشی سنہا، منوشی چھلر، منیش چوہدری، عالیہ فرنیچر والا اور روہت بوس رائے شامل ہیں۔

ٹائیگر شیروف اور دیشا پٹانی کے تعلقات 2018 میں ریلیز ہونے والی فلم باغی 2 کی شوٹنگ کے دوران شروع ہوئے تاہم ان کا رشتہ زیادہ عرصے نہ چل سکا اور گزشتہ سال ان کے بریک اپ کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں