پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

میرب علی نے جلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے جلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اداکارہ میرب علی نے حال ہی میں علی سفینہ کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اس دوران انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں میرب علی نے بتایا کہ میری شادی جَلد ہو گی، میں نے اپنے منگیتر عاصم اظہر کے ساتھ مل کر مہمانوں کی فہرست بھی تیار کر لی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عاصم اظہر نے بھی چند ہفتے قبل ہی رواں برس شادی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

عاصم اظہر اور میرب علی نے مارچ 2022ء میں منگنی کی تھی۔

علاوہ ازیں میرب علی نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ میرے گھر میں جنات (غیر مرئی مخلوق) کا سایہ ہے جس کی وجہ سے اب میرا گھر فروخت نہیں ہو پا رہا۔

انٹرویو کے دوران میرب علی نے بتایا کہ میں ’سلیپ پیرالائسز‘ یعنی کہ نیند میں فالج جیسی کیفیت کا شکار بھی ہو چکی ہوں۔

انہوں نے ’سلیپ پیرالائسز‘ کو ایک خوفناک تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں کافی دیر تک مفلوج رہی اور مجھے بے حد ڈر محسوس ہوا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں