شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرب علی کی کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر میرب علی نے ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں کریز پر میچ کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’ اس طرح کھیلتے ہوئے پی ایس ایل ڈرافٹ میں نام شامل ہونے کا انتظار کررہی ہوں‘۔
میرب علی کی ہیلمٹ پہن کر پاک نیوزی لینڈ میچ دیکھنے کی ویڈیو وائرل
اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
میرب علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے، وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں یمنیٰ زیدی (شائستہ خانزادہ) کی بہن کا مختصر کردار نبھایا تھا۔