تازہ ترین

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

ترکیہ کی نامور اداکارہ نے خودکشی کر لی

ترکیہ کے شہر موغلا سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ مرفی کیالپ نے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مرفی کیالپ نے آج اپنے گھر میں والد کے لائسنس یافتہ پستول سے سر میں اُس وقت گولی ماری جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔

گولی کی آواز سے پڑوسیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے فوری طور پر پولیس کو طلب کر لیا۔ جب پولیس نے اداکارہ کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کسی نے نہیں کھولا جس کے بعد اسے توڑ دیا گیا۔

گھر میں مرفی کیالپ کو خون میں لت پت پا کر ڈاکٹروں کی ٹیم کو طلب کیا گیا جس نے مرفی کیالپ کی موت کی تصدیق کر دی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ مرفی کیالپ نے خودکشی کیوں کی؟ پولیس اس بارے میں اہل خانہ اور پڑوسیوں سے تفتیش کر رہی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کارروائی کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

مرفی کیالپ کے انتقال کی خبر سے مداحوں اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کو شدید دھچکا پہنچا۔

Comments

- Advertisement -