سرزمین عرب پر کھیلا گیا دنیائے فٹ بال کے دو عظیم کھلاڑیوں میسی اور رونالڈو کا میچ نیویارک کے مشہور زمانہ ٹائمز اسکوائر پر بھی بڑی اسکرین پر دکھایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ’ریاض سیزن کپ‘ میں لیونل میسی اور رونالڈو کی ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر سمیت دنیا کے کئی مقامات پر بڑی اسکرینوں پر دکھایا گیا۔
سعودی محکمہ تفریحات کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے ٹائمز اسکوائر پر بڑی اسکرین کے ذریعے میچ دکھائے جانے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے، پیرس سینٹ جرمین اور النصر و الہلال کے درمیان درمیان کھیلا جانے والے اس دل چسپ میچ کی عالمی میڈیا نے بھر پور کوریج دی۔
سر زمین عرب پر میسی اور رونالڈو میں دلچسپ مقابلہ ہوا، لگاتار گولز سے شائقین محظوظ ہوتے رہے
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر، کویت کے اپنیوز، قاہرہ کے مصر مال، لندن کے پکاڈلی اسکوائر اور ریاض بولیوارڈ میں بیک وقت براہ راست میچ دکھایا گیا تھا۔
تايم سكوير🇸🇦🙏🏻❤️ pic.twitter.com/QTwhLLpb25
— TURKI ALALSHIKH (@Turki_alalshikh) January 19, 2023
پیرس سینٹ جرمین نے النصر و الہلال ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ریاض سیزن کپ اپنے نام کیا، لیونل میسی کی ٹیم نے دل چسپ مقابلے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم کو ہرایا۔