تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بھارت میں ‘سگریٹ کے پیکٹ’ پر میسی کی تصویر وائرل

نئی دہلی : بھارت میں بیڑی بنانے والی کمپنی نے ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر لیونل میسی کی تصویر لگاکر فٹبالر کے (میسی بیڑی) نام سے بیڑی کی فروخت شروع کردی۔

برصغیر کی چھوٹی چھوٹی فیکڑیاں عموماً اپنی پروڈکٹ کی فروخت کےلیے کسی مشہور شخصیت کی تصویر یا نام لگاکر بیچتے ہیں تاکہ تصویر سے متاثر ہوکر زیادہ سے زیادہ خریداری کریں۔

اسی طرح بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں بیڑی بنانے والی ایک فیکڑی نے ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر لیونل میسی کا نام اور تصویر استعمال کی ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو میمز بنانے نیا مواد فراہم کردیا۔

فیکڑی مالک نے ‘میسی بیڑی’ کے نام سے بیڑی (سگریٹ) کی فروخت شروع کی تو بھارتی شہریوں نے اس کا مذاق بنانا شروع کردیا، بیڑی کے پیکٹ کی تصویر ایک آئی پی ایس افسر روپن شرما نے ٹوئٹر پر شیئر کی اور ساتھ کیپشن لکھا کہ ‘بھارت میں میسی کا پہلا معاہدہ’۔


ایک صارف نے طنزاً تبصرہ کیا کہ ‘ہاہاہا۔۔۔ اس طرح کا پاگل پن صرف بھارت میں نظر آسکتا ہے جب کہ اور صارف کا کہنا تھا کہ امید ہے میسی کے ایجنٹس نے یہ نہ دیکھا ہو اور معاوضے یا منافع کی ادائیگی کا دعویٰ نہ کیا ہو’۔

تیسرے صارف نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ‘ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر میسی نے اپنے ملک کےلیے کوپا امریکا جیتنے کے بعد فوری طور پر بھارت میں بیڑی برانڈ ‘میسی بیڑی’ کے ساتھ معاہدہ کرلیا، یہ بہت بڑی کامیابی ہے’۔


میسی کی بیڑی برانڈ پر تصویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اب بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -