پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ٹیکس چوری کا الزام، لائنل میسی کو جیل کی سزا ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

بارسلونا: چار بار دنیا کے بہترین فٹبالر قرار دیے جانے والے لائنل میسی کو ٹیکس چوری کے الزام میں جیل کی سزا ہونے کا خدشہ ہے۔

دفاعی کھلاڑیوں کو ڈاج دیتے دیتے میسی نے سوچا کہ وہ ٹیکس حکام کو بھی ڈاج دے دیں گے لیکن ٹیکس حکام معاملہ عدالت میں لے گئے جہاں جج نے سخت الفاظ میں میسی کی سرزنش کی۔

میسی پر 2007 سے 2009 تک چار اعشاریہ ایک چھ ملین یوروز کے ٹیکس کی چوری کا الزام ہے، میسی کے وکیل نے استدعا کی کہ میسی کے والد جورگے ٹیکس امور کی نگرانی کرتے ہیں لہذا ایکشن انکے خلاف ہو۔

جج نے درخواست مسترد کردی، اگر میسی پر الزام ثابت ہو گیا تو انہیں ساڑھے سات سے لیکر بائیس ماہ تک کی جیل ہو سکتی ھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں