تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی

کراچی : محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی اور کہا 25 تا 26 جولائی کراچی میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشیں مزید جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اورملک کے مشرقی علاقوں میں مون سون ہواوں کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے، 25 تا 26 جولائی کراچی میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں کہیں کہیں موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع عمرکوٹ، تھر پارکر، میرپور خاص، بدین، ٹھٹھ، سجاول، قمبر شہداد کوٹ سمیت دیگرمیں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ آندھی اورتیزہواوں کے سبب کمزوراملاک اوربجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسم

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گو جرانوالہ، فیصل آباد ، ساہیوال ، اوکاڑہ ،حا فظ آباد ، سیالکوٹ ، نا رووال ، گجرات ، را ولپنڈی، جہلم، مری اورگلیات میں موسلا دھار بارش متوقع ہے اور موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے۔

ڈیرہ غازی خان کے مقامی برساتی ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہےجبکہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چترال، کرم، لکی مروت، کوہاٹ، ڈی آئی خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم کوہلو، ژوب، مو سی خیل، قلات،خضدار،سبی، با رکھان میں آج بادل برسنے کا امکان ہے۔ لورالائی ،نصیر آباد،ڈیرہ بگٹی،لسبیلہ آواران ، اورماڑہ اورکیچ میں چند مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Comments

- Advertisement -