تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

کراچی والے تیار ہوجائیں ! بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا بحیرہ عرب میں مون سون ہوائیں 18 سے 19 جولائی سے شدت اختیار کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکمہ موسمیات نےرواں ہفتہ مزیدمون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی اور بتایا کہ بحیرہ عرب سےمون سون ہوائیں کل ملک میں داخل ہوں گی، یہ مون سون ہوائیں 19 جولائی کو شدت اختیار کریں گی۔

جس کے باعث 18 سے 23 جولائی کے دوران راولپنڈی ،اسلام آباد، ہزارہ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے اور اسلام آباد، راولپنڈی،پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش سےنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

کشمیر، گلگت ، مری گلیات، اسلام آباد ، جہلم، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین موسلادھاربارش اور سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گجرانوالہ، قصور،  سوات، پشاور ، ایبٹ آبادتیزہواؤں کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

20 سے 22 جولائی کو شہید بینظیر آباد، حیدر آباد،سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، اور کراچی میں بارش متوقع ہے جبکہ تھر پارکر،عمر کوٹ ، میر پور خاص، سکھر لاڑکانہ، جیکب آباد میں گرج چمک کےساتھ سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مری، گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان،خیبر پختونخواکےپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسان حضرات موسمیاتی تبدیلی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنےمعمولات ترتیب دیں۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو بارشوں کے دوران نا خوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 19جولائی سےمون سون کےنئےاسپیل کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے اور بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، انتظامیہ بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔

طوفان کی صورت میں تاروں، کمزور تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں اور حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔

Comments

- Advertisement -