جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

رواں سال مون سون کی بارشوں سے متعلق بڑی پیش گوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں مون سون کی بارشیں معمول سے10فیصدزائد ہوں گی جبکہ سندھ میں بیس فیصد زائد ہوسکتی ہیں، اس دوران بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رواں سال مون سون میں 10 فیصدزیادہ   بارشوں کی پیش گوئی کردی اور کہا  سندھ اور کشمیر میں مون سون کی بارشیں معمول سے بیس فیصد زائد ہوسکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں جولائی تا ستمبر اب تک معمول کی بارشیں ایک سو چالیس ملی میٹر ریکارڈکی گئی ہیں، مون سون بارشوں سے ملک کے مشرقی دریاؤں میں سیلابی صورت حال ہوسکتی ہے جبکہ  بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ رہے گا۔

دوسری جانب ملک میں آج بھی کہیں ہلکی توکہیں آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیا ت نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں کراچی ،سکھر،ژوب ،بارکھان ،موسی خیل، لاہور،راولپنڈی ،اسلام آباد ،پشاور سمیت کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیا ت کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت شمالی علاقہ جات میں جمعہ سے اتوار کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد سمیت سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال اور اوکاڑہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں