تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو بادل برسنے کی خوشخبری سنادی

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں رمضان سے قبل بارش کی نوید سنادی ، شہر میں سترہ سے انیس مارچ تک بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں مارچ کا مہینہ بھی جون جولائی جیسا محسوس ہورہا ہے جبکہ کچھ دن بعد رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بھی شروع ہورہا ہے، لیکن ماہ صیام کی آمد سے پہلے گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی والوں کو بادل برسنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پندرہ مارچ کے بعد مغربی سسٹم شہر میں داخل ہوگا، جس سے گرمی کا زور بھی ٹوٹے گا، اور موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ سمندری ہوائیں بھی بحال ہوجائیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سترہ مارچ سے انیس مارچ تک شہر میں بادل برسیں گے، جبکہ شہر میں تیز ہوائیں اور آندھی کا بھی امکان ہے۔

کراچی کے علاوہ شمالی علاقہ جات، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا جبکہ کراچی میں پارہ آج زیادہ سے زیادہ چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی،کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد،پشاورمیں موسم خشک اوردرجہ حرارت بڑھنےکی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

Comments

- Advertisement -