تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

کراچی میں بارش : محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ 28 سے 31 مئی تک وقفے وقفے تک جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی اور کہا بارشوں کا سلسلہ 28 سے 31 مئی تک وقفے وقفے تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے کم رہنے کا امکان ہے، مغربی ہوائیں 28 مئی سے ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے باعث 28 مئی سے 30 مئی کے دوران بلوچستان کے اکثر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سکھر ، دادو، کراچی ، حیدرآباد، جیکب آباد لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد ، میرپور خاص اور خیرپور میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

اس دوران لیہ بھکر، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولنگر، ساہیوال، خانیوال اور اوکاڑہ میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 مئی سے 31 مئی کے دوران آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے جبکہ اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک ، جہلم، چکوال، گوجرانولہ میں آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان میں کمزور انفراسٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو نقصان کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -