کراچی : محکمہ موسمیات نے مون سون کے پہلے اسپیل کے حوالے سے کہا ہے کہ ۔کراچی میں 18 اور 19جون کو گرج چمک کے ساتھ درمیانہ درجہ کی بارش کا امکان ہے
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں مون سون کےپہلے اسپیل سے متعلق پریس ریلیز جاری کردی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ کے اضلاع سکھر ، لاڑکانہ ، شکارپور ، جیکب آباد اور گھوٹکی میں 16-17جون کو گرج چمک کے ساتھ بارشوں کو امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 سے 19 جون کو سندھ کے تمام اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ درمیانہ سے تیز بارش اور کراچی میں 18 اور 19جون کو گرج چمک کے ساتھ درمیانہ درجہ کی بارشیں متوقع ہیں۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے جون کے آخری ہفتہ سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مون سون کاپہلااسپیل 27جون سے 30جون تک متوقع ہے اور رواں سال بھی معمول سےزیادہ بارشوں کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کاسیزن جولائی سےستمبر3ماہ پرمشتمل ہوتاہے، اس دوران جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی، جس کے باعث پنجاب، سندھ ،کےپی میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔