تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

محکمہ موسمیات کے اہلیان کراچی کو بارش کی نوید سنادی

کراچی : آج بروز اتوار شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب میں بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبر پختونخوا، کراچی سمیت اندرون سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، گزشتہ 24گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش ژوب میں24ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج بروز اتوار کی شام گرج چمک کے ساتھ ہلکی و معتدل بارش کا امکان ہے جبکہ پیر سے دوبارہ تیزدھوپ پڑنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہفتے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور مطلع بیشتروقت صاف رہا۔ دن کے اوقات میں حدت محسوس کی گئی۔ شہر کے مضافاتی علاقے گڈاپ ٹاؤن میں شام کے وقت ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اورکہیں معتدل بارش ہوسکتی ہے، آئندہ تین روز کے دوران صبح سے دوپہر کے درمیان بلوچستان کی شمال مغربی جبکہ شام کے وقت جنوب مغربی سمندری ہوا چل سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ نمی کاتناسب 55فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -