ماہرین فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ 80 کروڑ سال قبل زمین اور چاند پر خلائی تودوں کی ہولناک بارش ہوئی جس کے نتیجے میں زمین برف کے صحرا میں تبدیل ہوگئی تھی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائنسی ماہرین نے انکشاف کیا کہ 6 کروڑ 60 لاکھ سال قبل زمین پر گرنے والے خلائی تودوں کے نتیجے میں ڈائنوسار کی نسل ختم ہوگئی تھی جبکہ 80 کروڑ سال قبل گرنے والے تودے حجم کے اعتبار سے اُن سے بھی بڑے تھے۔
اوسکا یونیورسٹی کے ماہرین نے مطالعے کی رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ خلائی تودوں کی بارش نے حیاتیاتی تنوع میں اہم کردار ادا کیا اور پھر کرہ ارض کی شکل جو سامنے آئی اُسے زمین کا نام دیا گیا۔
مزید پڑھیں: پراسرار خلائی سگنلز نے ناسا کے سائنس دانوں کو بھی پریشان کردیا
تحقیقی رپورٹ میں ماہرین نے دعویٰ کیا کہ 80 کروڑ سال قبل چاند پر چھوٹے کشودرگر کی ایک بھڑک یا جھونکا اٹھا تھا، جس کے نتیجے میں سورج کی سطح پر آتش فشاں ابلا، جس سے صرف چاند ہی متاثر نہیں ہوا بلکہ پوری کائنات متاثر ہوئی۔