منگل, فروری 4, 2025
اشتہار

ٹیرف کی دھمکی، ٹرمپ نے صدر میکسیکو کی تجویز مان لی

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو کی صدر شین بام کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

میکسیکو کی رہنما نے یہ بھی اعلان کیا ہے ان کا ملک ریاستہائے متحدہ میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے فوری طور پر 10,000 نیشنل گارڈ فوجی سرحد پر تعینات کرے گا۔

کلاڈیا شین بام کا یہ تبصرہ اس وقت آیا ہے جب انہوں نے امریکہ کے خلاف جوابی ٹیرف کی دھمکی دی تھی۔  صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ میکسیکو کی مصنوعات پر 25 فیصد عائد کر رہے ہیں۔

میکسیکن صدر نے کہا کہ انہوں نے ٹیرف کو روکنے کی تجویز پیش کی جس پر ٹرمپ نے اتفاق کیا ہے۔

جمعہ کو ٹرمپ کی جانب سے محصولات کے اعلان کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں، شین بام نے کہا کہ امریکی صدر نے میکسیکو کے ساتھ تجارتی خسارے کو دور کرنے پر اصرار کیا، لیکن وہ اس پر پیچھے ہٹ گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں