پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

میکسیکو میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم،41 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست میکسیکو میں مسافربس اورٹرک میں خوفناک تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میکسیکو میں مسافر بس کینکن سے ٹیباسکو جا رہی تھی کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اورمکمل تباہ ہوگئیں، بس میں 48 مسافر سوار تھے، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی ریاست پنسلونیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک اور طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس میں ایک بچہ اور پانچ دیگر افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے امریکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ مذکورہ امریکی طیارہ ایک رہائشی علاقے میں شاپنگ مال کے قریب گرا، طیارہ حادثے میں ایک بچے سمیت 6 افراد سوار تھے جو اڑان بھرتے ہی گرگیا۔

خبر رساں ادارے رؤئٹرز کی رپورٹ کے مطابق فلاڈیلفیا میں طیارہ جس رہائشی علاقے میں گرا، وہاں پر گھروں آگ لگ گئی علاقہ مکین چیختے چلاتے گھروں سے نکل آئے۔

جیٹ ریسکیو ایئر ایمبولینس نے کہا کہ اس کا طیارہ چار عملے کے ارکان، ایک بچوں کا طبی مریض اور مریض کے محافظ کے ساتھ حادثے کا شکار ہوا۔

حادثہ شام ساڑھے 6 بجے پیش آیا، حادثے کے وقت موسم سرد اور بارش والا تھا اور حد نگاہ بھی کم تھی۔

تباہ ہونے والا چھوٹا طیارہ ائیر ایمبولینس کیلئے استعمال کیا جارہا تھا، ائیرایمبولینس میں مریض،رضا کار اور فضائی عملے کے 4 ارکان سمیت 6 افراد سوار تھے، ائیرایمبولینس اڑان بھرتے ہی شاپنگ مال کے قریب جا گری۔

فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کی سازش، حماس کا رد عمل سامنے آگیا

کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ہم حتمی طور پر کسی کے ہلاک یا زندہ بچ جانے کی تصدیق نہیں کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں