تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

میکسیکو: کورونا ویکسین لگنے کے بعد ڈاکٹر کو اسپتال میں کیوں داخل ہونا پڑا؟

میکسیکوسٹی: شمالی امریکا میں واقع ملک میکسیکو میں خاتون ڈاکٹر کو کوروناویکسین لگانے کے بعد اسپتال منتقل کرنا پڑگیا، ماہرین نے معاملے سے متعلق طبی تحقیقات شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو حکام کا کہنا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیاں فائزر اور بائیو این ٹیک کی جانب سے تیار کردہ ویکسین 32 سالہ خاتون ڈاکٹر کو لگانے پر ان کی حالت بگڑ گئی، متاثرہ خاتون کو دورے پڑنے، سانس لینے میں تکلیف اور جلد پر سرخ نشانات ظاہر ہونے جیسے مسائل سامنے آئے۔

سنگین صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی ماہرین کیس کا جائزہ لے رہے ہیں، متعلقہ حکام نے متاثرہ ڈاکٹر کی شناخت ظاہر نہیں کی، خاتون کو ملک کی شمالی ریاست نیوو لیون کے ایک سرکاری ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل کیا گیا ہے۔

برطانیہ کے بعد امریکا میں کوروناویکسین لگوانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟

میکسیکن وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ابتدائی تشخیص کے مطابق خاتون ڈاکٹر میں انسفیلیومائلائٹس(دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی سوزش) کی بیماری سامنے آئی ہے، وہ الرجی کی مریضہ بھی ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کلینیکل ٹرائلز سے ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ ویکسینیشن کے بعد کسی اور شخص کے دماغ میں اس طرح کی سوزش پیدا ہوئی ہو جیسا خاتون کے ساتھ پیش آیا۔

خیال رہے کہ اپنی نوعیت کے اس مختلف کیس کا ماہرین مشاہد کررہے ہیں۔ جبکہ اس معاملے پر فائزر اور بائیواین ٹیک کا موقف لینے کے لیے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

Comments

- Advertisement -