اشتہار

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کیخلاف موبائل فون چھیننے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کیخلاف پولیس نے شہری سے موبائل فون اور نقدی چھیننے سمیت تشدد کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے مقدمے میں ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد پولیس نے مدعی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا، مدعی کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں جلسے کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

مدعی کے مطابق اسلم اقبال کے ساتھیوں ندیم، علی عمران اور دیگر6نامعلوم افراد مجھے گراؤنڈ میں لے گئے، وہاں مجھے اسلم اقبال کے پاس لے جایا گیا، ان لوگوں نے میری تلاشی لی پرس اور موبائل فون اپنے پاس رکھ لیا۔ پرس میں پچیس ہزار روپے تھے جبکہ میاں اسلم اقبال کی ایما پر تشدد کیا گیا۔

- Advertisement -

مدعی کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ ندیم، علی عمران اور6نامعلوم نے بہیمانہ تشدد کیا اور قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں، مدعی کی درخواست پر تھانہ سمن آباد پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمہ کے اندراج کے بعد میاں اسلم اقبال نے سیشن کورٹ سے 16 مئی تک عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے اور عدالت نے میاں اسلم اقبال کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے مقدمات کی مکمل تفصیلات کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست بھی دی ہے جس پر جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں