لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر نظر رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوز ہفتے میں دو بار منڈیوں کے دورے کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت ٹاسک فورس پرائس کنٹرول کا اجلاس ہوا۔
اجلاس ہوا جس میں پرائس کنٹرول میکنزم، اشیاء کی قیمتوں ،مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ پرائس کنٹرول اتھارٹی کے قیام کے لئے قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، اتھارٹی میں مختلف محکموں کے نمائندے اور ماہرین شامل ہوں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او ہفتے میں دو بارمنڈیوں کے دورے کریں گے۔
متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں میں فرخت کی جانے والی اشیاء کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے مؤثر کارروائی کریں گے۔
مزید پڑھیں : پنجاب میں20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت808 روپے، چینی فی کلو70روپے مقرر
میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول میکنزم مستحکم بنا کرمصنوعی مہنگائی روکیں گے، زبانی جمع خرچ نہیں اب عملی کام کرنے کا وقت ہے۔