جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

وزیر اعظم عمران خان پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ ہر صورت میں پورا کریں گے، میاں محمود الرشید

اشتہار

حیرت انگیز

چنیوٹ : وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں 50 فیصدگھر پنجاب میں بنائیں گے، ماضی میں روٹی، کپڑا، مکان اور آشیانہ کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو لالی پاپ ہی دیئے، وزیر اعظم عمران خان پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ ہر صورت میں پورا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے آئندہ مرحلے میں چنیوٹ شامل ہے، اڑھائی ہزار یونٹس بنائیں گے، ماضی میں روٹی کپڑا مکان اور آشیانہ کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو لالی پاپ ہی دیئے، وزیر اعظم عمران خان پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ ہر صورت میں پورا کریں گے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت پچاس فیصد گھر پنجاب میں بنائے جائیں گے

وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت پچاس فیصد گھر پنجاب میں بنائے جائیں گے، بڑے شہروں میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو ایک لاکھ گھروں کا ٹارگٹ دے دیا ہے، رورل ہاؤسنگ سکیم کے تحت دیہاتوں میں موجود سرکاری اراضی پر پچاس پچاس گھر تعمیر کریں گے، فی گھر کی قیمت پانچ لاکھ روپے ہو گی۔

میاں محمود الرشید نے کہا کہ پرائیویٹ انویسٹرز کو ساتھ لے کر چلیں گے، دسمبر 2019 تک پانچ لاکھ یونٹ مکمل کریں گے۔

دسمبر 2019 تک پانچ لاکھ یونٹ مکمل کریں گے

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی غریب لوگوں کیلئے وزیراعظم نے پانچ ارب کے قرضے حسنہ کا اعلان کیا ہے جو یکم مارچ سے شروع ہو جائے گا، ماضی میں چنیوٹ فیصل آباد روڈ کو خونی روڈ کہا جاتا رہا، بہت جلد اسے ون وے کریں گے۔

یاد رہے چند روز قبل صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان اسکیم کے تحت آج عملی اقدامات کرنے جا رہے ہیں، سابقہ حکومتوں کے دعووں کے باوجود گھر نہ بن سکے، آشیانہ اسکیم کے نعرے لگائے اسی پر شہباز شریف پابند سلاسل ہیں۔

مزید پڑھیں : ہاؤسنگ اسکیم میں بیواؤں کے لیے ڈونرز بلاک بنایا گیا ہے: میاں محمود الرشید

ان کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم میں بیواؤں کے لیے ڈونرز بلاک بھی بنایا گیا ہے، مخیر حضرات حصہ ڈالیں، رورل ہاؤسنگ سے بے گھر افراد کے لیے پائلٹ پروجیکٹ یکم جون سے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں