اشتہار

میانوالی: قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

میانوالی : پنجاب کے شہر میانوالی کے قریب خیبرپختونخوا کے بارڈر پر قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میانوالی کے قریب خیبرپختونخوا کے بارڈر پر قبول خیل میں دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنا دیا گیا،  پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ رات گئے تھرمل کیمروں میں مشکوک نقل وحرکت دیکھی گئی، بروقت کارروائی کرکے دس سے بارہ سے حملہ آوروں کو پساہونے پر مجبورکردیا گیا۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کاسلسلہ آدھےگھنٹےتک جاری رہا تاہم پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد بھاگ گئے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میانوالی،قبول خیل چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کےجوانوں نے دلیری سے دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنایا ،پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے،انھوں نے ایک اور تاریخ رقم کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں، ڈی پی او میانوالی اور تمام پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پنجاب حکومت پروفیشنل فورس کےبہادرجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں