اشتہار

بھارت سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کیوں ہوئی ؟ مائیکل کلارک نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کیوں ہوئی؟ سابق آسٹریلوی کپتان نے سنگین غلطیوں کی نشاندہی کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں سابق کینگروز قائد مائیکل کلارک نے کہا کہ آسٹریلیا کا حالیہ دورہ بھارت غلطیوں سے بھرا پڑا ہے۔

کلارک کے نزدیک سب سے بڑی غلطی بھارتی سرزمین پر وارم اپ میچ نہ کھیلنا تھی، انہوں نے کینگروز قائد کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ وارم اپ میچز کے بجائے مختصر کیمپ کسی کام کا نہ تھا۔

- Advertisement -

سابق کینگروز قائد کا کہنا تھا کہ انڈیا کے اسپن کے سامنے ہمارے بیٹرزکی کمزوریاں کھل کے سامنے آئیں آج حالات یہ ہیں کہ ہم ٹیسٹ سیریز میں 0-2 سے پیچھے ہیں اور بارڈر گواسکر ٹرافی جیتنے کا مواقع گنواچکے۔

مائیکل کلارک کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ٹیسٹ کی سنگین غلطی ٹریوس ہیڈ کو نہ کھلانا تھا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پہلے ٹیسٹ میں کافی سوئپ شاٹس دیکھے، جب آپ پہلی اننگز شروع کرتے ہیں تو وہ کلین سوئپ کھیلنے کا درست وقت نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ ہمارے بیٹرز کم باؤنسی پچز پر یا تو سوئپ کرتے ہوئے آؤٹ ہوئے یا ریسورس سوئپ کھیلتے ہوئے وکٹیں گنوا بیٹھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے دہلی ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے چار میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں