فیلڈر کی پھرتی اور حاضر دماغی! بگ بیش لیگ میں مائیکل نیسر کے ناقابل یقین کیچ نے بلے باز اور امپائرز سمیت سب کو حیران کر دیا۔
سڈنی سکسرز کیخلاف مائیکل نیسر نے باونڈری کے اندر سے گیند باہر پھینک کر کیچ کیا تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔
ناقابل یقین کیچ پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائی حیرت سے سرپکڑ کر بیٹھ گئے جب کہ سوشل میڈیا پر کیچ کے قوانین زیرِ بحث آ رہے ہیں۔
Out or not out?
(via @BBL) pic.twitter.com/j2VkbU6j6h
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 1, 2023
کرکٹ فینز نے باؤنڈری کے پار جا کر گیند کو اچھال کر کیچ پکڑنے کے قانون پر سوال اٹھائے ہیں اور ایسے کیچز پر قانون واضح کرنے پر زور دیا ہے۔