سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر کو 4 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر نے 7 چارجز میں اپنا جرم قبول کرلیا جس میں گھریلو تشدد کا الزام بھی شامل ہے۔
مائیکل سلیٹر پر 2023 کے آخر میں خاتون پر گھریلو تشدد سمیت کئی الزامات لگے تھے۔
سلیٹر کو پولیس کی تحویل میں ریمانڈ پر لینے اور 5 دسمبر 2023 اور 12 اپریل 2024 کے درمیان کوئینز لینڈ ریاست کے سنشائن کوسٹ پر گھریلو تشدد کے متعدد جرائم کا الزام عائد کرنے کے بعد صرف ایک سال قبل عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

ان الزامات میں نوسا کے علاقے میں ایک خاتون کے خلاف متعدد واقعات کے سلسلے میں حملہ، گلا گھونٹنے، چوری اور ڈکیتی کے الزامات شامل تھے۔
عدالت نے مائیکل سلیٹر پر واضح کیا کہ آپ شراب نوشی کرتے رہے ہیں اس لیے ری رہیب بھی آسان کام نہیں رہا، بعدازاں عدالت نے انہیں چار سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ وہ ایک سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں۔
واضح رہےکہ مائیکل سلیٹر نے 74 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔