اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما کی طلاق کی افواہوں پر لب کشائی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے طلاق کی افواہوں پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کے درمیان تعلقات کی خرابی اور طلاق کی نوبت تک پہنچنے کی افواہیں سامنے آرہی تھیں۔

سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیہ نے اب ایک پوڈکاسٹ میں سیاسی معاملات سے پیچھے ہٹنے اور اپنی شادی شدہ زندگی کے معاملات کے بارے میں افواہوں سے متعلق گفتگو کی۔

امریکا کی سابق خاتونِ اوّل نے عوام میں اور سیاسی تقریبات میں کم شرکت کے حوالے سے کہا ہے کہ میں اپنی فلاح و بہتری پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔

اُنہوں نے پوڈکاسٹ میں طلاق کی افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے 8 سال قبل وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد سے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا میری بیٹیاں بڑی ہو چکی ہیں، انہیں اپنی ترجیحات اور معاملات پر توجہ دینے کی آزادی ملی ہے۔

اس سے قبل ایک بیان میں سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اسرائیل کی جاری جارحیت پر کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔

سابق امریکی صدر نے کہا تھا کہ غزہ میں مارے جانے والے عام شہریوں کا حماس سے کوئی تعلق نہیں، کسی نہ کسی حد تک ہم سب اس میں شریک ہیں۔

بارک اوباما کی کتاب میں انکشافات پر بھارت سیخ پا

انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کا حملہ ہولناک تھا، ان کا کوئی جواز نہیں، اسرائیل حماس جنگ کی باریک بینی سمجھنا ضروری ہے، کسی کے ہاتھ صاف نہیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں