سابق کوچ مکی آرتھر نے سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی کی حمایت کردی۔
سابق پاکستانی ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے حال ہی میں عاقب جاوید پر تنقید کی اور کہا تھا کہ مجھے ہٹانے کے لیے وہ سازشیں کرتے رہے، انہوں نے عاقب جاوید کو ’جوکر‘ بھی قرار دیا تھا۔
اب مکی آرتھر نے جیسن گلیسپی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شاندار کوچ اور اچھے انسان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ صرف کود کو نقصان پہنچا رہی ہے، ان کے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، وسائل بھی ہیں اور بہت زیادہ نوجوان ٹیلنٹ بھی موجود ہے لیکن اس کے باوجود جو صورتحال ہے وہ واقعی مایوس کن ہے۔