پیر, جون 24, 2024
اشتہار

مکی آرتھر پاکستان پہنچ رہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مکی آرتھر آج رات گئے پاکستان پہنچ رہے ہیں اور کل پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

مکی آرتھر علی الصبح اسلام آباد پہنچیں گے۔ قومی ٹیم کے اسلام آباد پہنچنے پر ٹیم کوچنگ اسٹاف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

پی سی بی حکام سےمذاکرات میں مکی آرتھر اپنے معاملات طےکریں گے۔ مکی آرتھر بورڈ حکام سےملاقات کے بعد قومی ٹیم کےکپتان اور کھلاڑیوں سےبھی ملیں گے۔

- Advertisement -

پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ ڈربی شائر کے ساتھ طویل مدتی معاہدہ کی وجہ سے سابق کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکے تاہم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کہ وہ آرتھر سے براہ راست رابطے میں ہیں اور مذاکرات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے مکی آرتھر کا باب بند نہیں کیا تھا میں ذاتی طور پر مکی کے ساتھ بات چیت کر رہا ہوں اور ہم نے 90 فیصد مسائل حل کر لیے ہیں امید ہے کہ ہم آپ کو بہت جلد یہ خبر دیں گے کہ مکی ہمارے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ پاکستانی نہیں ہوگا جب مکی آئےگا تو اس سےکہوں گا اپنی ٹیم بنائیں اور خود کوچنگ پینل تشکیل دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں