The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ کپ : مکی آرتھر نے آئی سی سی کی رن ریٹ پالیسی پرسوال اٹھا دیا

لارڈز : قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے رن ریٹ پالیسی سے متعلق کہا ہے کہ اگر دو ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوں تو پھرہیڈ ٹو ہیڈ ہونا چاہیے، ویسٹ انڈیز سے شکست مایوس کن تھی۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے لارڈز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں امام الحق، شاہین آفریدی اور شاداب خان اچھے اور نوجوان کرکٹرز ہیں، میں نے پاکستان ٹیم کے ساتھ 3سال بہت انجوائے کئے۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز سے جیسے ہارے وہ مایوس کن تھا، ہم نے میچ میں رن ریٹ بہتر کرنے کا پلان سوچا ضرور تھا۔

مزید پڑھیں : ہیڈ‌ کوچ مکی آرتھر کے غصے کی وجہ سامنے آگئی

پریس کانفرنس کے دوران ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آئی سی سی کی رن ریٹ پالیسی پرسوال اٹھا دیا ان کا کہنا تھا کہ اگر دو ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوں تو پھرہیڈ ٹو ہیڈ ہونا چاہیے اور اگر تین ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوں پھر رن ریٹ دیکھا جائے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں