تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

مفتاح اسماعیل تحریک انصاف کے کامیاب پاکستان پروگرام کے معترف

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی تحریک انصاف کے کامیاب پاکستان پروگرام کے معترف، انہوں نے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام اچھا پلیٹ فارم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت کامیاب پاکستان پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں چیئر مین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ غربت کا خاتمہ اس پروگرام کا اولین مقصد ہے، صحت مند پاکستان، ہنر مند اور کم لاگت گھر ہیں، کامیاب کسان، کامیاب کاروبار اس پروگرام کے کلیدی ستون ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وسائل کی تقسیم کیلئے 28 لاکھ 50 ہزار فی خاندان رکھے گئے ہیں، پروگرام کے تحت ماہانہ 1.7 ارب سے 2 ارب تقسیم کیے جاتے ہیں۔

وزارت خزانہ نے کمرشل بینکوں سے بولیاں طلب کیں کہ وہ قرض دیں، اخوت اور این آر سی پی نے اب تک 71 ہزار 500 افراد میں 11.2 ارب تقسیم کئے ہیں۔

اجلاس میں پروگرام کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے دوبارہ پروگرام کا جائزہ لینے پر زور دیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے پروگرام کی اب تک کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب پاکستان پروگرام اچھا پلیٹ فارم ہے، موجودہ حکومت بھی ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل عمران حکومت کے ٹیکس کلیکشن اقدامات کے معترف

شوکت ترین کا مفتاح اسماعیل کو جواب

مفتاح اسماعیل کے کامیاب پاکستان پروگرام کو سراہنے پر شوکت ترین نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مفتاح میاں خوشی ہے آپ نے کامیاب پاکستان پروگرام کو سراہا، براوو پی ٹی آئی، انہوں نے کہا کہ مارچ میں 7.5 بلین روپے کا قرضہ دیا، آنے والے مہینوں میں قرض میں اضافہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

انہوں نے مفتاح اسماعیل سے گزارش کی ہے کہ پاکستان کےغریب عوام کیلئے اس پروگرام کو جاری رکھیں اور آگے بڑھائیں۔

Comments

- Advertisement -