منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

سابق وزیر خزانہ نے بجلی فوری سستی کرنے کا آسان نسخہ بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے بجلی فوری سستی کرنے کا آسان نسخہ بیان کرتے ہوئے حکومت کو بلوں سے تمام ٹیکسز ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

مفتاح اسماعیل نے ایک تقریب سے خطاب میں بتایا کہ حکومت بجلی کے بلوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس اور ساڑھے 7 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس فوری ختم کر دے۔

رہنما عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اگر بجلی کے بلوں سے ٹیکسز ختم کر دیں تو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، بلوں پر 24 ٹیکسز ختم کرنے سے بجلی 20 فیصد سستی ہو جائے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمارا بجلی کا پرپوزل ہے اس پر توجہ دیں سب ٹھیک ہو جائے گا، ہمارا مقصد جائیدادیں بنانا نہیں نلکہ عوام کی خدمت کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو آگے لائیں تو پاکستان ترقی کرے گا، لوگ غریب ہیں تو ملک کبھی امیر نہیں ہو سکتا، لوکل گورنمنٹ کے سسٹم کو مضبوط کرنا پڑے گا۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ریلوے کا نقصان پورا کرنے کیلیے اس سال 100 ارب دیے جائیں گے جبکہ محکمہ تعلیم کو 1500 ارب دے رہے ہیں لیکن 78 فیصد بچے 2 جملے نہیں پڑھ سکتے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ امیر اور غریب سب کیلیے ایک قانون ہونا چاہیے، نجکاری کے عمل کو بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہری علاقوں میں کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے چاہئیں اور جس مزدور نے 90 دن کام کیا اس کو مستقل تصور کیا جانا چاہیے۔

مفتاح اسماعیل نے آئی پی پیز کے تمام معاہدوں کو اوپن کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں