12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

دنیا بھی ہم سے تنگ آگئی ہے کوئی قرض یا امداد دینے کو تیار نہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ دنیا بھی ہم سے تنگ آگئی ہے کوئی قرض یا امداد دینے کو تیار نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بناکرخودکوہی نوازنا ہے تو ایسے 100 سے زائد پارٹیاں ہیں، ملک میں صرف اشرافیہ کی سیاست کی گئی ہے، 20 سال سے ادارے نقصان کررہے ہیں لیکن کسی کی نجکاری نہیں کی گئی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ریفارمزیہ نہیں کہ بجلی مہنگی کردیں،ریفارمزیہ ہےکہ بجلی کانظام بہترکریں، حکومت کاکام بچوں کوتعلیم دینا ہےیہ نہیں کہ مہنگی بجلی فروخت کرے۔

- Advertisement -

کرپشن کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں کرپشن کی بات کرتے تھے جو بالکل ٹھیک ہے، کرپشن بالکل نہیں ہونی چاہیے لیکن اداروں کی نجکاری کرکےمقابلہ کرانا چاہیئے، اداروں کی نجکاری کریں گےتومقابلےکی صورتحال پیداہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں مفلوج اور نظام بھی نہیں چل رہا تو نئے سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے ، ری امیجنگ پاکستان کی بات کرنی چاہیے، سوچنا چاہیے ریاست کو کیسے چلایا جائے،اصلاحات کے بغیر راستہ نہیں۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ مہنگائی، معیشت پرکوئی بات نہیں کرتا،عوامی مسائل پرکوئی توجہ نہیں، ریاست ناکام نہیں ہوئی لیکن گورننس ضرورناکام ہوئی ہے، 20،25سال میں دیکھ لیں کوئی ایک بھی مسئلہ حل نہیں ہوا، سب کومل کر بیٹھنا چاہیے اور فیصلہ کرنا چاہیے ملک کو کیسےچلانا ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ یہ درست ہے جب سے این ایف سی آیا ہے، وفاق کا خسارہ بڑھتا جا رہا ہے، صوبے کو خرچے کے پیسے ملتے ہیں لیکن صوبہ ٹیکس جمع نہیں کرتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھی ہم سے تنگ آگئی ہے کوئی قرض یا امداد دینے کو تیار نہیں، چھوٹے ریلیف دینے کی بڑی قیمت ادا کرنا ہوتی ہے، لوگ حکومت میں آجاتے ہیں انہیں پتہ ہی نہیں ہوتا کرنا کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں