اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

حکومت نقصانات پورے کرنے کیلئے عوام پر ٹیکس لگاتی ہے: مفتاح اسماعیل

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نقصانات پورے کرنے کیلئے عوام پر ٹیکس لگاتی ہے۔

عوامی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جیب سے ایک ہزار ارب روپے مزید لئے جائیں گے، حکومت بہت سے ٹیکس لگاتی ہے، کبھی ٹیکس 30 فیصد تک پہنچ جاتا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہر پاکستانی کو کم سے کم 4 ہزار روپے فی کس بجلی مد میں اضافی دینے پڑینگے، حکومت نے 24 فیصد اپنے اخراجات کو بڑھایا ہے اور حکومت نقصانات پورے کرنے کیلئے عوام پر ٹیکس لگاتی ہے، حکومت قرض اور ٹیکسوں پر چلتی ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیس بھارت، بنگلادیش سمیت دیگر ممالک سے زیادہ مہنگی ہے، آئی ایم ایف نے یہ نہیں کہا کہ بجلی کی لاگت کم کریں، آئی ایم ایف تو یہ نہیں کہتا کہ 90 فیصد بل لیں، وہ کہتا ہے 100 فیصد بل لیں۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کہتا ہے آپ چیزیں ٹھیک کرلیں، حکومت اگر 400 ارب روپے تک بجلی مد میں دے تو بہتری آسکتی ہے لیکن حکومت کی آخری ترجیح میں عوام آتے ہیں، چین چشمہ فائیو 5 نیوکلیئر پلانٹ بنا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں