تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

”عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں“

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پی ٹی آئی کے معاہدے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر 7 فیصد ٹیکس عائد ہونا تھا۔

آئی ایم ایف سے متعلق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے، عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، ہم نے آئی ایم ایف کے پروگرام کو بحال کیا۔

ایف بی آر سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے اپنی کارکردگی بہتر کی ہے، تمام ریفنڈ کلیم ایف بی آر نے ادا کر دیے ہیں۔

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے، ان شاء اللہ یہ مشکل وقت جلد گزر جائے گا، اس مشکل وقت میں صاحب ثروت افراد بھی اپنا حصہ ڈالیں۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصںوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 85 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 74 پیسے مقرر ہوگئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 54 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 230 روپے 26 پیسے ہوگی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 18 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 226 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Comments

- Advertisement -