تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’ڈر ہے ورلڈ کپ میں پاکستان پہلے راؤنڈ میں ہی باہر نہ ہوجائے‘

سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی سلیکشن پر کڑی تنقید کی ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا کہ ایشیا کپ میں مڈل آرڈر بری طرح ناکام ہونے کے باوجود ٹیم میں تبدیلی نہ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔

شعیب اختر نے افتخار احمد کو مصباح پارٹ ٹو کہا اور کہا کہ ہمارے دور میں انضمام الحق وکٹ پر ٹھہرتے تھے تو 50 سے زیادہ رنز کردیتے ہیں یہاں ان سے رنز ہی نہیں ہوتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ ڈر ہے کہ ٹیم اس مڈل آرڈر کے ساتھ کہیں پہلے راؤنڈ سے ہی باہر نہ ہوجائے۔

’محمد رضوان صرف ایک سائیڈ پر کھیلتا ہے یہ نہیں چلے گا‘

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کپتان بابر اعظم کا اس فارمیٹ کے لیے کوئی کردار ہے وہ اپنی کلاسک ڈرائیو کے چکروں میں رہتے ہیں اگر فارم نہیں آرہی تو دو منٹ رک جاؤ نیچے بلا کرکے کھیل لو لیکن نہیں وہی کلاسک ڈرائیو لگانی ہے یہ کونسا طریقہ فارم میں آنے کا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ اگر پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ میں پرفارم نہیں کیا اور پھر ناکام ہوئی تو یہاں ناصرف ٹیم مینجمنٹ، کوچز اڑائیں جائیں گے بلکہ چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے بھی نہیں بچنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس ٹیم کے ساتھ یہ پرفارم کرجاتے ہیں تو نیک تمنائیں ہیں لیکن یہ بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

Comments

- Advertisement -