اشتہار

لیبیا کے ساحل کے قریب دو کشتیاں ڈوبنے سے 57 تارکین وطن ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لیبیا کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 57 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

لیبین کوسٹ گارڈ کے مطابق امدادی کارکن نے بتایا کہ بحیرہ روم میں دو مختلف مقامات پر دو کشتیوں کے ڈوب جانے سے کم از کم 57 افراد ہلا ک ہو گئے۔

کوسٹ گارڈ افسر نے بتایا کہ ایک بچے سمیت 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، تارکین وطن کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیش، شام، تیونس اور مصر سے ہے تاہم حادثے کا شکار کشتیوں کے چار مسافر تیر کر ساحل تک آنے میں کامیاب ہو گئے۔

- Advertisement -

زندہ بچ جانے والے ایک مصری شخص نے بتایا کہ ڈوبنے والی ایک کشتی میں تقریباً 80 مسافر سوار تھے، کشتی پر سوار افراد چلاتے رہے کہ کشتی ڈوب رہی ہے لیکن کشتی کے مالک نے ان کی بات پر کوئی توجہ نہیں دی اور کشتی کو روکنے سے انکار کر دیا۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پانی پر تیرتی اور ساحلوں پر پڑی مزید لاشیں مل سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں