تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مائیک پنس کی صحتیاب مریضوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل

واشنگٹن : امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کرونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین اور اٹلی کے بعد اب امریکا سب سے زیادہ کرونا وائرس سے ہلاکتوں کا والا ملک بن گیا۔ اب تک امریکا میں 28 ہزار سے زائد کرونا مریض دم توڑ چکے ہیں جبکہ 6 لاکھ سے زائد اب بھی زیر علاج ہیں۔

امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کرونا مریضوں کی جلد صحتیابی کےلیے شفا پانے والے مریضوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنا خون عطیہ کریں کیونکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کے پلازمہ سے علاج کرنے کے حوصلہ افزا نتائج آرہے ہیں۔

نائب صدر کا کہنا تھا کہ صحت یاب پانے والے افراد دو سے چار ہفتوں کے بعد بلڈ بینک میں عطیات جمع کرائیں، انہوں نے بتایا کہ پلازمہ سے علاج کےلیے ایک ہزار سے زائد طبی ادارے کام کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں کرونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت گھر سے باہر نہ نکلیں، وبائی مرض کے خلاف گھر میں بیٹھ کر لڑا جاسکتا ہے۔

ہزاروں کی تعداد میں اموات کے باعث قبرستان میں لوگوں کو دفنانے کی جگہ کم پڑچکی ہے، انتظامیہ اجتماعی قبریں تیار کرکے مردہ مریضوں کو دفنا رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -