تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

پاک بھارت کشیدگی: دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کررہے ہیں، مائیک پومپیو

واشنگٹن: امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ پاک بھارت قیادت کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں، ہماری کوشش ہے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کی میز پر لایاجائے۔

امریکی سیکریٹری خارجہ کا اپنے حالیہ بیان میں کہنا تھا کہ پاک بھارت کی رہنماؤں سے مثبت گفتگو ہوئی، دونوں ممالک کی قیادت سے کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی ہدایت پر گزشتہ رات بھارت اور پاکستان کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہوں، پاک بھارت حکام خطے میں امن کے لیے سنجیدہ ہیں  جس کا انہوں نے اشارہ بھی دیا۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کے امریکی بیان پرشاہ محمود قریشی کا خیرمقدم

مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ یقین ہےدونوں ممالک موجودہ کشیدگی کو کم کریں گے، امریکا دونوں ملکوں میں تناؤ میں کمی   کے لیے مسلسل کوشش کررہا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ دونوں کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔

قبل ازیں امریکی صدر نے جنوبی کوریا کے حکمران کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ  پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے خطے میں جلد امن قائم ہوگا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری کشیدگی ختم ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں، امریکا پاک بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر بغور نظر رکھا ہوا ہے جو خبریں مل رہی ہیں اُس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کشیدگی جلد ختم ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں، امریکی صدر

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی جارحیت پر امریکی ردعمل کو ناکافی قرار دیا تھا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجیدخان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پاکستان حکومت امریکی ردعمل کا اندازہ لگا رہی ہے، امریکا کے بھارتی اسٹرائیک کی مذمت نہ کرنے کوحکومت دیکھ رہی ہے۔

پاکستان کے تحفظات پر امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے پاکستان و بھارت کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور فوجی کارروائیوں سے گریز کریں۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ پیٹرک شناہن پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر کام کررہے ہیں۔ اس حوالے سے امریکی وزیر دفاع نے اعلیٰ حکام سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی پاک بھارت کشیدگی کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی خاتمے کیلئے ثالث کا کردار ادا کرنے کی دوبارہ پیش کش کی ہے۔انہوں نے پاکستانی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ بھی کیا تھا ۔

Comments

- Advertisement -