اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

9 مئی: ملٹری کورٹس سے رہائی پانے والے مجرمان کی ’رحم کی پٹیشنز‘ سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملٹری کورٹس سے رہائی پانے والے مجرمان کی ’رحم کی پٹیشنز‘ سامنے آگئیں جن میں انہوں نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

ملٹری کورٹس سے سزا یافتہ 19 مجرمان کو آج رحم کی پٹیشنز منظور ہونے پر رہا کر دیا گیا۔ ان کی رہائی پٹیشنز پر قانونی کارروائی کے بعد عمل میں لائی گئیں۔

محمد بلاول حسین نامی مجرم نے اعتراف کیا کہ میرا 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونا بہت بڑی غلطی تھی، مجھ پر رحم کیا جائے اور معافی کی درخواست قبول کی جائے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان

مجرم زاہد خان نے اپنے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ ریاست کے خلاف اپنے غلط کاموں پر شرمندہ ہوں۔

سعید عالم نامی مجرم نے اعتراف کیا کہ 9 مئی میں ریاست کے خلاف کیے گئے غلط کاموں پر شرمندہ ہوں، عاجزانہ درخواست ہے رحم کی درخواست قبول اور سزا معاف کی جائے۔

مجرم محمد سلیمان نے اپنے ساتھ حسن سلوک کا معاملہ کرنے کی درخواست کی اور اعتراف کیا کہ 9 مئی کے کاموں پر شرمندہ ہوں اب حکام کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا۔

اسی طرح، محمد الیاس نے درخواست کی کہ میرے ساتھ رحم کیا جائے، 9 مئی کو مجھے بعض افراد نے گمراہ کیا، اپنی غلطیوں کی پوری ذمہ داری لیتا ہوں، جانتا ہوں میرے عمل سے خاندان کو شرمندگی اٹھانا پڑی۔

یاسر نواز نے اپنے ساتھ حسن سلوک اور نرمی کی درخواست کی اور کہا کہ 9 مئی کو ریاست اور اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانے والی غلطیوں کا اعتراف کرتا ہوں۔

19 مجرمان کی پٹیشنز انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانون کے مطابق منظور کی گئیں جو شفاف قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں