اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

لارجر بینچ کی عدم دستیابی پر ملٹری کورٹ ٹرائل کیس ڈی لسٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: 7 رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی پر ملٹری کورٹ ٹرائل کیس ڈی لسٹ ہوگیا، رجسٹرار آفس نے نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں لارجر بینچ دستیاب نہ ہونے پر ملٹری کورٹ ٹرائل کیس ڈی لسٹ کردیا گیا ہے، رجسٹرار آفس نے 20 اور21 جنوری کی سماعت ڈی لسٹ کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کردیا ہے۔

انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے بانی پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کل سماعت کرےگا۔

- Advertisement -

آئینی بینچ میں دھاندلی کیخلاف شیر افضل مروت کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی، سپریم کورٹ میں صحافی ارشد شریف قتل کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کل سماعت کریگا، ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز پر ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ طلبا یونینز پر پابندی کیخلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں ہی 6 رکنی آئینی بینچ کل اس پر سماعت کرےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں