پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کیوکاز فوجی مشقیں، بھارت شرکت سے آخری وقت میں بھاگ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: بھارت کیوکاز فوجی مشقوں میں شرکت سے آخری وقت میں بھاگ گیا، بھارت چین سرحدوں پر تنازع بھارت کے پیچھے ہٹنے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کیوکاز فوجی مشقوں سے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گیا، دفاعی ماہرین نے بھارتی فیصلہ بچکانہ اور تنگ نظری قرار دے دیا، فوجی مشقیں کیوکاز 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت مشقوں میں پاکستان اور چین کی موجودگی سے بھاگا، بھارت کی طرف سے اگست تک ان مشقوں میں شرکت کی مکمل تیاری تھی۔

- Advertisement -

بھارت چین سرحدوں پر تنازع بھارت کے پیچھے ہٹنے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے، کیوکاز مشقوں میں خطے کے دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، کیوکاز استریٹجک کمانڈ مشقوں میں 80 ہزار سے زائد اہلکاروں کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ بھی ہر سال منعقد ہوتی ہیں، دروزبہ دوستی کے ٹائٹل سے مشقیں 2016 سے شروع ہوئیں، اب تک دروزبہ کے سلسلے کے چار فوجی مشقیں ہوچکی ہیں، ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی اور اسپیشل آپریشنز کے پہلو شامل ہیں۔

پاکستان کی مسلح افواج کا دستہ مشقوں میں بھرپور حصہ لے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ فوجی مشقیں کیوکاز 2020 جنوبی روس کے شہر آسترکھان میں ہوں گی، فوجی مشقیں کیوکاز 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہیں گی۔


میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کا دستہ ان میں بھرپور حصہ لے گا، فوجی مشقوں کے شرکا باہمی تجربات، صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، فوجی دستوں کے مختلف چیلنجز پر ردعمل کو جانچنے کا موقع ملے گا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں