جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

‘عسکری قیادت نے کہا الیکشن خود کرانا چاہتے ہیں تو کرائیں’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عسکری قیادت نےواضح کہاکہ الیکشن خود کرانا چاہتے ہیں تو کرائیں، حیران ہوں نوازشریف جنرل قمرجاویدباجوہ کیساتھ بھی نہیں چل سکے، نوازشریف ایسے ہیں جمہوری بنتےہیں لیکن فیور بھی لے رہے ہوتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عسکری قیادت سےملاقات میں تمام پارلیمانی لیڈرزشامل تھے، شیخ رشیدنےآج بتادیاہےملاقات میں کون کون شامل تھے ملاقات کابنیادی نکتہ گلگت بلتستان سےمتعلق صورتحال تھی۔

انہوں نے بتایا کہ عسکری قیادت نےواضح کہاکہ الیکشن خود کراناچاہتےہیں توکرائیں، عسکری قیادت نےیہ بھی کہاکہ آپ ہمیں بلاتےہیں توہم جاتےہیں، کہاگیا الیکٹورل ریفارم آپ نےخود کرنی ہیں کیونکہ پارلیمان میں ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف باتیں کرتےہیں اقتدار میں ہوں تو ریفارمز نہیں کرتے، ن لیگ خودکوجمہوری پارٹی کہتی ہے،مریم نوازکااےپی سی میں کیاکام تھا، مسلم لیگ ن میں خود جمہوریت نہیں، آئیڈیالوجیکل پالیسی نہیں، سیاسی پارٹیاں اپناجمہوری اسٹرکچربحال نہیں کرتیں توبہتری نہیں آسکتی۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ جمہوریت پسندہیں، حیران ہوں نوازشریف جنرل قمرجاویدباجوہ کیساتھ بھی نہیں چل سکے، نوازشریف ایسے ہیں جمہوری بنتےہیں لیکن فیور بھی لے رہے ہوتے ہیں، آج تک نوازشریف کوملکی عدلیہ سےسب سےزیادہ فیورملاہے، صورتحال دیکھ لیں مجرم ہونےکےباوجودبیرون ملک چلےگئے نوازشریف کولاحاصل سپورٹ ملی ہےپھربھی شکوےختم نہیں ہوتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کی صرف ایک لڑائی ہےہمارےکیسزختم کردیں، مریم نوازکی وجہ سےن لیگ کے لوگ ناراض ہوئےہیں، ن لیگ کے8ایم پی ایزکی کالزتومیرےپاس آئی ہیں، استعفوں پربات آئےگی تو6لوگ جو کھڑے ہیں وہ بھی نظرنہیں آئیں گے، مریم نوازگھرسےٹوئٹ کررہی ہےباقی ان کیساتھ کوئی نہیں کھڑا، مریم نواز مےفیئروالوں کیساتھ ہے اصل پریشانی یہاں لوگوں پرہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں