جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

دودھ کے نرخ دس دن میں طے کرلیے جائیں، سندھ ہائی کورٹ کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کے نرخوں کا معاملے میں عدالت نے دس روزمیں نرخ طے کرکے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کے نرخوں کا معاملے پر کمشنر کراچی نے عدالت میں جواب داخل کراتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز میں بہت اختلافات تھے، ہم نے کئی اجلاس ہونے کے بعد قیمت طے کی ہے انتظامیہ نے95روپے طے کئے لیکن ریٹیلرز اس پر راضی نہیں ہورہے۔

ریٹیلرز6روپے فی کلو اضافہ چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں دودھ 84روپے فی لیٹر پڑتا ہے جو دیگر اخراجات کے بعد94روپے بنتاہے، جس پرجسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیاایسانہیں ہوسکتا کہ ڈیری فارمرز لوگوں کو دودھ فراہم کریں۔

یہ کیا تماشہ لگارکھا ہے کہ ہرکوئی کمانے کے چکرمیں پڑا ہے، ایسا میکنزم ہوکہ لوگوں کو مناسب قیمت پردودھ ملے، مناسب منافع لیں لوگوں کو تکلیف نہ پہنچائیں۔ اگرمیکنزم نہیں بنا تو ہم حکومت سندھ کو معاملہ سنبھالنے کا کہیں گے۔ شہرمیں آپ لوگ دودھ 100روپے لیٹر بھی بھیچ رہے ہیں۔

ڈیری فارمرز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لیاری میں 105روپے پرلیٹر دودھ ملتاہے، لیاری کی دودھ مارکیٹ کو حکومت نے ریگولرائز نہیں کیا۔ گذشتہ دوماہ سے95روپے کلو دودھ بک رہا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو5روپے منافع دے تو رہے ہیں، آپ لوگ اتنے معصوم نہیں ہیں، کمشنر کراچی نے اس موقع پر عدالت میں کہا کہ عدالت مجھے فری ہینڈ دے تو انہیں 24گھنٹے میں ٹھیک کردوں گا۔ انتظامیہ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ ہم کارروائی بعد میں کرتے ہیں ضمانت پہلے ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں دودھ کی قیمت 100 روپے لیٹر ہوگئی

ڈیری فارمرز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پانچ سال سے ایک ہی سیکریٹری لائیو اسٹاک ہے، سندھ میں ہردو ماہ بعد سیکریٹری تبدیل کردیاجاتاہے۔ اللہ کاواسطہ ہے آج ہی فیصلہ کریں ہم دیوالیہ ہوجائیں گے،جونرخ طے کئے گئے ہیں اس پر ہم نے مجبوراً دستخط کئے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے آپ کو10روپے کاریلیف دیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں