اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

پاکستان اور جرمنی کے مابین کروڑوں یورو کا معاہدہ

اشتہار

حیرت انگیز

جرمنی نے پاکستان میں سماجی تحفظ اور صحت سمیت متعدد شعبوں می تعاون کیلئے پاکستان کے ساتھ کروڑوں یورو کا معاہدہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے اہم رکن ملک جرمنی نے بھی پاکستان کے ساتھ ترقیاتی تعاون کیلئے معاہدہ طے کرلیا، معاہدے کے تحت دونوں ممالک میں ترقیاتی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

جرمنی کے ساتھ معاہدے کی تقریب اقتصادی امور ڈویژن میں ہوئی جس میں پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن شریک ہوئے جبکہ جرمن وزارت اقتصادی ترقی و تعاون کی کمشنر برائے ایشیا نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 12 کروڑ 90 لاکھ یورو کا معاہدہ طے ہوا ہے اور مالی معاہدے کے تحت ملنے ولای رقم مختلف منصوبوں کےلیے مختص کی جائے گی۔

مالی معاہدے کے تحت ملنے والی رقم کو رقم ڈیجیٹل گورننس، سماجی تحفظ اور صحت کے شعبے پر خرچ ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں