ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

انسٹا اسٹوری چوری کرنے کے الزام پر منال خان بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے امریکی سُپر ماڈل کیلی جنیر کی انسٹا گرام چوری کرنے کے الزام پر بلآخر ردعمل دے دیا۔

منال خان نے انسٹا گرام پر اسٹوری چوری کرنے کے الزام پر بنائی گئی میمز میں سے ایک شیئر کی اور لکھا کہ ”یہ حقیقت ہے، یہ روح کی تسکین ہے“۔

شیئر کی گئی میم میں کیلی جنیر اور منال خان نے ایک ہی ناشتے کی تصویر لگائی ہے جب کہ میم بنانے والے لکھا ہے کہ ”میرے دوست کسی اور کی اسٹوریز کا اسکرین شاٹس لے کر اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگا رہے ہیں“۔

- Advertisement -

زیرِ نظر میم میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی ماڈل نے 11 گھنٹے جب کہ منال خان نے 8 گھٹنے قبل اسٹوری اپ ڈیٹ کی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تصاویر کیلی جنیر کی ہے۔

اس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے منال خان پر کیلی جینر کی انسٹا گرام اسٹوری چوری کرنے کا الزام لگایا تھا اور انہیں خود ٹرول کیا۔

منال خان نے اب تک اس کی وضاحت تو نہیں کی تاہم آج اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں اس موضوع کا ذکر ضرور کیا۔

اس حوالے سے کچھ مقبول میمز ملاحظہ کیجیے:

https://twitter.com/haniafsc/status/1539162923947462657?s=20&t=TrzixnsQIky01tG1tJCvcw

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں