تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

احسن اور منال کے مالدیپ میں سیر سپاٹے (خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز دیکھیں)

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن شادی کے بعد سیر وتفریح کے لیے مالدیپ پہنچ گئے، انہوں نے سوشل میڈیا پر خوبصورت ویڈیوز و تصاویر بھی شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی ان دنوں مالدیپ میں موجود ہے، احسن اور منال خوشگوار نظاروں سے لطف اندوز ہوتے اپنی سیلفیز اور ویڈیوز بھی شیئر کررہے ہیں۔ مداحوں نے دلکش مناظر کو خوب پسند کیا اور دونوں شخصیات کی بھی تعریف کی۔

منال اور احسن 28 ستمبر کو پاکستان سے روانہ ہوئے تھے لیکن وہ کہاں جارہا ہیں یہ ابتدائی طور پر مخفی رکھا گیا اور پھر اچانک اپنے چاہنے والوں کو ‘سرپرائز’ دیا گیا کہ وہ مالدیپ پہنچ چکے ہیں۔

نئی جوڑی مالدیپ کے معروف سیاحتی مقامات کی سیر میں مصروف ہے۔ احسن محسن کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دونوں کو کچھ کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اور انہوں نے کپشن میں لکھا ’جنت میں لنچ‘۔

اسی طرح اداکارہ منال خان نے بھی سمندر کی سیر کے دوران خوبصورت تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔

Comments

- Advertisement -