کراچی : اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انسٹاگرام پر ٹیگ کیے جانے پر بڑا قدم اٹھا لیا۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کو منگنی کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف پوسٹوں پر مسلسل ٹیگ کیا جارہا تھا، مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو ٹیگ کرکے ان کے محبت اور پسندیدگی کا اظہار جاتا ہے لیکن اداکارہ مداحوں کے ٹیگ کرنے پر پریشان ہوگئیں۔
اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پرایسوسی لگا کر کسی بھی پوسٹ کرنے پر ٹیگ ہونے سے روک دیا ہے، جس کے بعد صارفین کسی بھی پوسٹ پر منال خان کو ٹیگ نہیں کرسکتے۔
خیال رہے کہ اداکارہ منال خان کی احسن محسن سے منگنی کے بعد پارٹی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل شیئر ہوئی، جس پر صارفین کی جانب سے گزشتہ روز سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
منال خان اور احسن محسن کی منگنی
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ منال خان نے ویڈیو پر وضاحت دینے کے بجائے ٹیگ کرنے کا آپشن ہی بند کردیا۔